صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی شہید
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں مزید دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کردیا ہے ۔
فلسطین کی نیوز ویب سائٹ غزہ الآن نے خبردی ہے کہ یہ واقعہ غرب اردن کے شہر نابلس کے قریب سلفیت علاقے میں پیش آیا -
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بے بنیاد دعوی کیا ہے کہ یہ دونوں فلسطینی ایک اسرائیلی عورت پر حملہ کرنا چاہتے تھے -
مسجد الاقصی پر صیہونی انتہاپسندوں اور صیہونی فوجیوں کے مسلسل حملوں کے بعد گذشتہ برس اکتوبر سے فلسطینی باشندوں نے پورے فلسطین میں انتفاضہ قدس شروع کر رکھی ہے -
صیہونی حکومت نے انتفاضہ قدس کو کچلنے کے لئے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے تیز کردیئے ہیں اور گذشتہ برس اکتوبر سے اب تک دو سو سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں -
اس درمیان صیہونی حکومت نے چالیس سال سے کم عمر کے فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں نماز ادا کرنے سے بھی روک دیا ہے، جبکہ بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔