بحرین: حکومت مخالف پرامن مظاہروں میں تیزی
بحرین میں عوام کے حکومت مخالف پرامن مظاہروں میں تیزی آگئی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سیکڑوں شہریوں نے ملک کے مختلف علاقوں منجملہ سترہ، بلاد القدیم ، سنابس اور الدراز میں مظاہروں کے دوران بحرینی شہدا منجملہ شہید احمد فرحان کو خراج عقیدت پیش کیا -
بحرین کے شہری احمد فرحان کو سعودی عرب کے فوجیوں نے پانچ سال قبل ان کے سر میں گولی مار کر شہید کردیا تھا –
مظاہرے کے شرکا قاتلوں کو سزا دیئے جانے اور سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے -
اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بحرینی شہری مظاہروں میں شرکت اور آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں جیلوں میں بند ہیں - اس درمیان بحرین کے متعدد علما نے اپنے ایک اجلاس میں بحرینی حکام سے کہا ہے کہ وہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالی اور تفریق آمیز اقدامات کو بند کریں -
ابھی حال ہی میں اقوام متحدہ کے تین معائنہ کاروں نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے واقعات کے پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی ہے - بحرین کے عوام دوہزار گیارہ سے اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات اور آزادی و جمہوریت کے حق میں پرامن مظاہرے کر رہے ہیں ۔