Mar ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • عراق: سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں بدعنوانیوں کے خلاف عوام کا مظاہرہ

ہزاروں عراقی شہریوں نے بغداد میں مظاہرہ کرکےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں بدعنوانیوں کے خاتمے اور اصلاحات کے اپنے وعدوں پر تیز رفتاری سے عمل کرے۔

خبروں کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں عراقی شہریوں نے بغداد کے الخضرا علاقے کے قریب مظاہرہ کرکے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اصلاحات کا عمل تیز رفتاری سے انجام دے -

اس سے پہلے عراقی حکومت نے بغداد میں مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا لیکن بعد میں بغداد کے حساس علاقے الخضرا سے باہر مظاہرہ کرنے کی اجازت دے دی -

عراق کے مذہبی اور سیاسی رہنما مقتدی صدر نے عوام سے کہا تھا کہ وہ مظاہرے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورس کے ساتھ تعاون بھی کریں -

واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے اصلاحات کے نفاذ کے بارے میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی کابینہ میں بنیادی تبدیلی لانا چاہتے ہیں –

حیدرالعبادی کے اصلاحات کے پروگرام کے بارے میں عراقی شخصیات نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

ٹیگس