صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں مسئلہ فلسطین اولین ترجیح ہے: حزب اللہ
حزب اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں مسئلہ فلسطین اس کی اولین ترجیح ہے۔
حزب اللہ کے ایک سینئر عہدیدار حسن عزالدین نے دمشق میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران انتفاضہ فلسطین کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین حزب اللہ کی ترجیحات میں سب سے اوپر ہے -
حز ب اللہ کے رہنما حسن عزالدین نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج، استقامتی قوت اور شامی عوام کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام کی تقدیر کا فیصلہ خود شام کے عوام کو ہی کرنے کا حق دیا جانا چاہئے جس میں کسی بھی بیرونی قوت کی مداخلت نہ ہو -
حزب اللہ کے رہنما نے شام، عراق اور یمن کی ارضی سالمیت اور اقتدار کا احترام کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے تعلق سے سعودی عرب ، خلیج فارس تعاون کونسل اور عرب لیگ کا فیصلہ صیہونی حکومت کے مفادات کو پورا کرنے کے لئے ہے –