بحرین: آل خلیفہ کے فوجیوں کا پرامن مظاہرین پر حملہ
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر حملہ کیا ہے۔
لبنان کے المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے فوجیوں نے ہفتے کی رات بحرین کے شمالی علاقوں میں مظاہرہ کرنے والے پرامن افراد پر آنسو گیس کے گولے داغ کر انھیں طاقت کے زور پر منتشر کر دیا۔
مظاہرین بحرین میں فارمولا ون کار ریس کے انعقاد پر احتجاج کر رہے تھے۔
بحرینی عوام کا خیال ہے کہ آل خلیفہ حکومت فارمولا ون کار ریس منعقد کر کے اس ملک میں اپنے جرائم پر پردہ ڈالتی ہے اور وہ اس قسم کے مقابلے منعقد کر کے دنیا والوں پر یہ ظاہر کرنا چاہتی ہے کہ بحرین میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔
بحرینی عوام نے اس ملک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین میں سیاسی کارکنوں کے خلاف اپنے اقدامات روک دیں۔
واضح رہے کہ بحرین میں دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن عوامی تحریک جاری ہے اور بحرین کے عوام ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن آل خلیفہ کی شاہی حکومت سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد سے پرامن عوامی احتجاج کو طاقت کے زور پر کچل رہی ہے۔