سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکہ
Apr ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ جنوبی ریاض کے علاقے الخرج میں اس وقت ہوا جب پولیس کا ایک گشتی دستہ وہاں سے گزر رہا تھا۔
اس دھماکے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ رپورٹ میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا کہ مرنے والا سیکورٹی اہلکار تھا یا عام شہری۔
عراق اور شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے سعودی عرب کو ان دنوں خود اپنے ہی پالے ہوئے دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔