Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان کے ساتھ جھڑپ میں چھے افغان پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمال میں مقامی حکام نے کہا ہے کہ صوبہ جوزجان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں افغان پولیس کے چھے اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی شہر مردیان کے انتظامی سربراہ ذبیح اللہ زاہد نے کہا کہ طالبان کے ساتھ جھڑپ میں افغان پولیس کے چھے اہلکار مارے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ جھڑپ صوبہ جوزجان کے ضلع مردیان کے علاقے چاہی میں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والی اس جھڑپ میں طالبان نے ایک پولیس اہلکار کو اغوا بھی کر لیا ہے۔

گزشتہ سال بھی افغان طالبان نے افغان فوج کے ایک اہلکار کے تعاون سے صوبہ جوزجان کے علاقے قوش تپہ میں دس افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

ٹیگس