یمن کے باقی علاقوں میں جنگ بندی کے لیے پہلا قدم اٹھایا گیا ہے: انصار اللہ یمن
Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
تحریک انصار اللہ یمن کے ترجمان نے یمن کے باقی علاقوں میں جھڑپوں کو روکنے کے لیے اتفاق رائے کے حصول کی خبر دی ہے۔
یمن الآن کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی عرب کی سرحدوں پر جنگ بندی جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یمن کے تمام علاقوں میں جنگ بندی کے حصول کے سلسلے میں پہلا قدم اٹھا لیا گیا ہے۔
محمد عبدالسلام نے اس بات پر زور دیا کہ صوبہ میدی کے سرحدی سیکٹر سمیت یمن اور سعودی عرب کی سرحدوں پر جھڑپوں کو روکنے اور جنگ بندی جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ لاپتہ اور قید ہونے والے افراد کی فائل بھی مکمل کر لی جائے گی۔