افغانستان: صوبہ ہلمند میں افغان فوج کے ساتھ طالبان کی جھڑپ
Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا ہے کہ طالبان کے افراد کی صوبہ ہلمند میں افغان فوج کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے۔
ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا کہ طالبان کے افراد نے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں افغان فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں اس کے پچیس فوجیوں کو ہلاک کر دیا جن میں دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔
طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اس جھڑپ کے دوران افغان فوجیوں کا بہت سا اسلحہ بھی طالبان کے ہاتھ لگا ہے۔
ابھی تک افغان فوج کے حکام نے اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔