بغداد میں کویتی سفارتخانےکے باہر دھرنا
عراقی شہریوں نے بغداد میں کویت کے سفارتخانے کے باہر دھرنا دیا ہے
العہد نیوزویب سائٹ کے مطابق کویت میں ایک شیعہ ممبرپارلیمنٹ کا پار لیمانی تحفظ منسوخ کردیئے جانےکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عراقی شہریوں نے بغداد میں کویت کے سفارتخانے کے باہر دھرنا دیا - کویت کے رکن پارلیمنٹ عبدالحمید الدشتی کا پارلیمانی تحفظ ، عراق کی عوامی رضاکارفورس کی حمایت اور سعودی عرب کی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے -
بغداد میں کویت کے سفارتخانے کے باہر عراقی پارلیمنٹ کے سیکڑوں ارکان اور مختلف سیاسی، مذہبی اور ثقافتی شخصیات نے بھی دھرنے میں حصہ لیا - دھرنے پر بیٹھے لوگوں نے کویت کے رکن پارلیمنٹ عبدالحمید الدشتی کا پارلیمانی تحفظ منسوخ کردیئے جانےکی سخت الفاظ میں مذمت کی - کویتی سفارتخانے کے باہرموجود مظاہرین کا کہنا تھا کہ عراق کی عوامی رضاکارفورس کی حمایت اور سعودی عرب کی تنقید میں کویتی رکن پارلیمنٹ کا بیان صحیح ہے اور ان کا پارلیمانی تحفظ منسوخ کیا جانا غلط ہے-مظاہرین کا کہنا تھا کہ کویت کی عدلیہ کو بھی انہیں گرفتار کرنے کا حکم نہیں دینا چاہئے تھا -
واضح رہے کہ کویت کے اٹارنی جنرل نے پچھلے مہینے عبدالحمید الدشتی کو گرفتارکرنے کا حکم جاری کیا تھا اور ان پر مقدمہ چلانے کے لئے ان کا پارلیمانی تحفظ بھی منسوخ کردیاتھا - کویت کےممبر پارلیمنٹ عبدالحمید الدشتی نے سعودی عرب کے مذہبی مراکز کو عالم اسلام میں تشدد ، انتہاپسندی اور اسلام اور مسلمانوں کی شبیہہ خراب کرکے پیش کرنے کا ذمہ دارقراردیا تھا - انہوں نے ساتھ ہی عراق کی عوامی رضاکارفورس ، شام کے صدر بشار اسد اور حزب اللہ کی حمایت کا بھی اعلان کیا تھا -