Apr ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • مسلم امۃ میں اتحاد و اتفاق کے قیام کے لئے استنبول میں مظاہرہ

ترکی کے شہر استنبول میں عوام کے ایک گروہ نے سفید لباس میں ملبوس ہوکر، کہ جس پر ایک اسلامی ملک کا نام لکھا ہوا تھا ، مسلم ملکوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا مطالبہ کیا -

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرہ جمعے کے روز اسلامی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد کیا گیا- واضح رہے کہ یہ اجلاس بعض رکن ملکوں کی مخالفت کے باعث اختتامی بیان پڑھے بغیر ہی ختم ہوگیا -

مظاہرین کہ جن کا تعلق ترکی کی اسلامی اور سیاسی تنظیموں اور انجمنوں سے تھا ، "اتحاد اسلامی" کا نعرہ لگا رہے تھے اور انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کے چنگل سے قدس کی آزادی کے تعلق سے اپنے فریضے پر عمل کرے-

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے او آئی سی کے سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں ایران اور حزب اللہ کے خلاف بعض شقیں شامل کیے جانے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے آخری سیشن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ صیہونی لابی کے دباؤ پر او آئی سی کے سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں کئی ایران مخالف شقیں اور حزب اللہ لبنان کے خلاف ایک شق شامل کی گئی تھی۔

ٹیگس