مصری صدر کے خلاف فوجی کودتا
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے خلاف فوجی کودتا کے الزام میں متعدد فوجی افسروں کو گرفتار کرلیا گیا-
مصر کی الشعب نیوز ویب سائٹ نے اس ملک کے صدر عبدا لفتاح السیسی کے خلاف، مصری فوج کے بعض اعلی افسروں کے توسط سے کودتا کی خبر دی ہے- اس ویب سائٹ نے مصر کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس ملک کے بعض اعلی افسروں کو صدر السیسی کے خلاف کودتا کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے-
اس رپورٹ کے مطابق شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "محمود رفعت" نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کے فوجی انٹلی جنس ادارے نے دو روز قبل سے اس ملک کی فوج کے بعض سینئر افسروں کو گرفتار کرنا شروع کیا ہے اور بعض افسروں کو آن ڈیوٹی بھی گرفتار کیا گیا ہے-
محمود رفعت نے کہا کہ ممکن ہے کہ یہ گرفتاریاں ، عبد الفتاح السیسی کے توسط سے مصر کے دو جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے کئے جانے کے اقدام کے خلاف، بعض فوجی افسروں کے ذریعے کودتا کی کوششوں کے باعث عمل میں آئی ہوں- انہوں نے کہا کہ مصری حکومت اور حکام نے ان گرفتاریوں سے متعلق خبر کو پوری طرح خفیہ رکھنے کی کوشش کی ہے-