افغانستان کے شہر قندوز میں فوج کا خصوصی دستہ تعینات
افغانستان کے شمالی شہر قندوز پر طالبان کے حملے اور شہر میں ان کے داخل ہو جانے کے خطرے کے پیش نظر افغان فوج کا خصوصی دستہ شہر میں تعینات ہوگیا ہے
قندوزسے موصولہ خبروں کے مطابق افغان فوج کا خصوصی دستہ بکتربندگاڑیوں اور دیگر ضروری فوجی ساز و سامان کے ساتھ شہر میں داخل ہو گیا ہے اور اس نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں -بتایا جاتا ہے کہ طالبان نے قندوز کے بعض مضافاتی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے -
قندوز میں تعینات ہونے والے افغان فوج کے خصوصی دستےکے کمانڈر نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے ان علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے جن پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے جلد ہی کارروائی شروع ہو جائےگی - طالبان نے قندوز شہر کے مضافاتی علاقوں اور صوبہ قندوز کے شہروں امام صاحب، دہشت ارجی، قلعہ زال اور جان آباد پر قبضہ کر رکھا ہے - پچھلے چند مہینے سے افغانستان کے بعض علاقوں میں طالبان کی سرگرمیاں کافی حد تک بڑھ گئی ہیں۔