Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • محمود عباس کے موقف پر حماس کی نکتہ چینی

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے تحریک انتفاضہ کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے موقف کی مذمت کی ہے۔

حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے محمود عباس کے موقف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا موقف ہماری اقدار اور قومی مفادات کے سراسر خلاف ہے۔

سامی ابوزہری نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی تعاون کے اعتراف اور رام اللہ سے تین نوجوانوں کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ، اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اس سے قبل صیہونی حکومت کے وزیر جنگ موشے یعلون نے انکشاف کیا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی تحریک انتفاضہ قدس کو روکنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ اعلی سطحی تعاون کر رہی ہے۔

ٹیگس