Apr ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری
    بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری

بحرین کی وزارت داخلہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعیت اسلامی وفاق ملی کے دو رہنماؤں کو طلب کر لیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس نے خلیل المرزوق اور عبدالجلیل خلیل کو حکومت کے سرکاری ادارے پر اعتراض اور تنقید کرنے کی بنا پر طلب کیا ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان دو افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی تنظیم کے بیان میں وزارت داخلہ کے اقدامات پر تنقید اور غیرملکی اداروں سے مداخلت کی درخواست کی تھی جس کی بنا پر انھیں طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین نے وزارت داخلہ پر قانون کی خلاف ورزی، شہریوں کے حقوق کی پامالی، جیلوں میں بند افراد پر تشدد اور ان سے زبردستی اعتراف لینے کا الزام لگایا ہے۔ اس تنظیم نے قانون کے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین کی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ ملک کے آئین اور بین الاقوامی انسان دوستانہ قانون کا احترام کرے۔

ٹیگس