Apr ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • منگل کی صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔
    منگل کی صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے منگل کے روز اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے ذمہ داروں، دہشت گرد تنظیموں اور اسی طرح ان کی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں ایک جرم ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں ہے اور کسی بھی مذہب، نسل، قوم اور ثقافت کو دہشت گردانہ اقدامات کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ منگل کی صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دہشت گردانہ حملہ کیا گیا جس میں تیس سے زائد افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

طالبان نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ٹیگس