Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • افغانستان: قندوز میں طالبان کا ایک کمانڈر گرفتار

افغانستان کے صوبہ قندوز میں طالبان کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی خصوصی سیکورٹی فورس نے اتوار کی رات قندوز کے ضلع خان آباد میں ایک کارروائی کر کے طالبان کے کمانڈر قاری سلیم اور اس کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

قاری سلیم افغان طالبان کا ایک اہم ترین کمانڈر ہے کہ جس نے دو ہزار پندرہ میں صوبہ قندوز کے سقوط میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسی طرح افغانستان کے شمالی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں بھی اس کا ہاتھ تھا۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کمانڈر کو گرفتار کرنے کی کارروائی کے دوران طالبان کے دو افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں اور ان سے بہت اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ٹیگس