حزب اللہ نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا
Apr ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
حزب اللہ نے لبنان کے مشرقی علاقے کی پہاڑیوں پر تکفیری دہشت گرد گروہوں داعش اور جبہۃ النصرہ کے حملوں کو پسپا کر دیا۔
المنار ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ نے عرسال کے الزمرانی اور بعلبک کے القصیرہ علاقوں میں داعش سے وابستہ عناصر کے ایک گروپ کے داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا-
حزب اللہ نے مشرقی شہر عرسال کی پہاڑیوں پر القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے حملے کو بھی پسپا کر دیا- اس کارروائی میں جو الزمرانی کے درّہ میں انجام دی گئی سبھی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے-
اس درمیان لبنان کی سیکورٹی کے محکمے کا کہنا ہے کہ ملک میں داعش سے وابستہ ایک نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا جو لبنانی نوجوانوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنا چاہتا تھا-