Apr ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • مصر میں دو جزیروں کے خلاف عوام کا احتجاج جاری

مصری حکومت کے ذریعے اپنے دو اہم جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے کردیئے جانے کے خلاف مصری عوام کااحتجاج جاری ہے-

مصری سرزمین کی حمایت سے موسوم تنظیم کے عہدیداروں نے ایک پریس کانفرنس میں مصری مظاہرین اورصحافیوں کی گرفتاری،صحافیوں کی یونین اور الکرامہ پارٹی کے دفاتر کا محاصرہ کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے-

خبروں کے مطابق مذکورہ تنظیم کے عہدیداروں نے جس کا نعرہ ہے کہ "مصرکو فروخت نہیں کیا جاسکتا" اپنی پریس کانفرنس میں اس عزم کا اعلان کیا کہ وہ آئندہ چند روز کے دوران مصری حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاجی دائرہ اور وسیع کریں گے - مذکورہ تنظیم نے مصری جزیروں تیران اور صنافیر کو سعودی عرب کےحوالے کئے جانے پر ملک کے وزیرداخلہ مجدی عبدالغفار پر مقدمہ چلائے جانے کا بھی مطالبہ کیا -

مصری سرزمین کی حامی تنظیم کے عہدیداروں نے کہاکہ دومصری جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے کردیئے جانے کا اقدام مصر کے آئین کے خلاف ہے -

واضح رہےکہ پچھلے چند روز کےدوران عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے اس اقدام کے خلاف عوامی مظاہروں کے دوران مصر کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے چارسو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جن میں سماجی کارکن اورطلبا بھی شامل ہیں -

ٹیگس