Apr ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونیوں کا حملہ جاری

صیہونیوں نے مسجدالاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجدالاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔ اس حملے کے بعد مسجد الاقصی کے اندر صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔صیہونیوں نے بدھ کے روز بھی مسجدالاقصی پر حملہ کیا تھا۔

ادھرغاصب صیہونی فوجیوں نے قدس کے پرانے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور فلسطینیوں کو اس علاقے میں آنے سے روک دیا۔ صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز مقبوضہ قدس کے شمال میں قلندیا چیک پوسٹ پر دو فلسطینیوں کو گولی مارکر شہید کردیا تھا۔

رہے کہ یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے اور یہ احتجاج انتفاضہ قدس کے نام سے مشہور ہوگیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک تقریبا" دوسو پندرہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار اور زخمی بھی کیا ہے۔

ٹیگس