رومانیہ: سعودی سفیر کی اپنی سیکریٹری سے جنسی زیادتی اور قتل
رومانیہ میں سعودی عرب کے سفیر نے اپنی رومانیائی سیکریٹری کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق الشرق الاوسط نیوز ویب سائٹ نے جمعرات کے روز لکھا ہے کہ رومانیہ میں سعودی عرب کے سفیر ابراہیم عبدالرحمن الراسی نے اپنی رومانیائی سیکریٹری کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اس کو قتل کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق رومانیہ کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے سفیر کو طلب کیا اور ان پر بخاریسٹ میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں سیکریٹری کے طور پر کام کرنے والی پچیس سالہ ایوانا ویلسیکو کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
رومانیہ کی میڈیکل ٹیم کے مطابق مقتولہ کو پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد بیلٹ کے ذریعے اس کا گلا دبا دیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق رومانیہ کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے سفیر کو اڑتالیس گھنٹوں کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے دوران بخاریسٹ میں سعودی سفیر کی رہائش گاہ میں کام کرنے والی رومانیہ کی ایک خاتون کو بھی جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔