May ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • صوبہ قندھار میں افغان فورسز کے حالیہ آپریشن کے دوران، طالبان کے کم از کم اکیس افراد  ہلاک اور چوبیس زخمی ہو گئے۔
    صوبہ قندھار میں افغان فورسز کے حالیہ آپریشن کے دوران، طالبان کے کم از کم اکیس افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہو گئے۔

افغان فورسز نے صوبہ قندھار میں پینتالیس طالبان کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔

ریڈیو تہران کی دری سروس کی رپورٹ کے مطابق، افغان فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبہ قندھار میں افغان فورسز نے حالیہ آپریشن کے دوران طالبان کے کم از کم اکیس افراد کو ہلاک اور چوبیس کو زخمی کر دیا۔ یہ آپریشن شاولی کوٹ کے علاقے میں کیا گیا۔ افغان فوج کے بیان کے مطابق یہ آپریشن قندھار - اروزگان شاہراہ کو طالبان گروہ کے وجود سے پاک کرنے کے لیے کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران طالبان کے دس افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

دوسری جانب قندھار کی صوبائی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس صوبے کی نیشنل سیکورٹی فورسز نے قندھار میں حالیہ بدامنی کے واقعات اور حملوں میں ملوث طالبان کے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تین افراد قندھار کے مقامی باشندے ہیں کہ جو اس صوبے حتی زابل میں بدامنی کے واقعات اورحملوں میں ملوث تھے۔

ٹیگس