May ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • عراق: الرمادی میں متعدد دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے شمال میں کارروائی کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق الانبارآپریشن کے کمانڈر اسماعیل محلاوی نے پیر کے روز کہا ہے کہ الرمادی کے شمال میں عراقی فوج کی کارروائی میں داعش کے پندرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

انھوں نے الرمادی کے شمال میں داعش کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کے دوران اس علاقے میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا اور دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس اور کرد پیشمرگہ فورس کی مدد سے کرکوک کے جنوب میں بشیر گاؤں کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے جبکہ الانبار شہر کے کئی علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب عراق کے جنگی طیارے بھی بین الاقوامی اتحاد کی مدد سے ان علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس