May ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب یمن کے مختلف علاقوں میں بڑے حملے کی تیاری میں

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمن کے مختلف علاقوں میں بڑے حملے کی تیاری کررہے ہیں-

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کویت میں یمن سے متعلق امن مذاکرات کے موقع پر خبردار کیا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجی، معزول صدر منصورہادی کے ایجنٹوں کے ساتھ مل کر یمن میں وسیع حملے کا منصوبہ بنارہے ہیں - انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں منصورہادی کے افراد مارب، تعز اور الجوف صوبوں میں جنگ کے لئے بھاری ہتھیار اکٹھا کررہے ہیں -

دوسری جانب کویت میں ہونے والے یمن مذاکرات سے متعلق تازہ خبریہ ہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ وفد نے مختلف بہانوں سے یمن کے وفد سے براہ راست مذاکرات کو روک دیا ہے -یمن کے بحران کو حل کرنے کے لئے یمن میں گذشتہ اکیس اپریل سے مذاکرات ہورہے ہیں -

ٹیگس