May ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • حماس کے ایک سینئر رہنما پندرہ سال بعد جیل سے رہا

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما پندرہ سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا ہوگئے ہیں-

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق صیہونی حکام نے منگل کو حماس کے رہنما محمد صبحہ کورہا کردیا اور انہیں غرب اردن میں ان کے گھر والوں کے حوالے کردیا - صیہونی حکومت کی قید سے رہا ہونے والے حماس کے مذکورہ رہنما کے استقبال کے لئے بڑی تعداد میں فلسطینی موجود تھے جن میں فلسطینی پارلیمنٹ کے دسیوں ممبران اور اہم شخصیات بھی شامل تھیں- صیہونی حکومت نے اس سے پہلے ایک اور فلسطینی رہنما وحید ابوماریا کوبھی رہا کر دیا تھا جو اٹھارہ سال تک صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند تھے -

ٹیگس