یمن کے خلاف سعودی عرب کی بربریت جاری
May ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ مآرب کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے روز یمن کے وسطی صوبے مآرب کے شہر صرواح پر بمباری کی۔ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب کے جبل ہیلان علاقے پر بھی حملہ کیا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ہے۔
ادھر القاعدہ کے دہشت گردوں نے یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی سے وابستہ سعودی ایجنٹوں کے ساتھ مفاہمت کرتے ہوئے یمن کے جنوبی صوبے ابین کے زنجبار اور جعار شہروں سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن پر سعودی حملے اس ملک میں القاعدہ اور داعش سمیت دہشت گرد گروہوں کی مضبوطی کا سبب بنے ہیں۔