May ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت

افغانستان میں طالبان نے صوبے پروان میں چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان میں چاری کار کے علاقے میں جمعرات کی رات طالبان اور افغان فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چار افغان فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران طالبان نے افغان فوج کا ایک ٹینک تباہ اور چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

ٹیگس