دہشت گردی کے خلاف مہم میں حزب اللہ لبنان کے تعاون کی اہمیت پر روس کی تاکید
May ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں حزب اللہ لبنان کے تعاون کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔
لبنان کی الاخبار ویب سائٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم میں حزب اللہ کے اقدامات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم اس بات کو سمجھتی ہیں کہ حزب اللہ لبنان دہشت گرد نہیں ہے اور دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں اس کا نام شامل کئے جانے کا مقصد رائے عمہ کو فریب دینا ہے۔
حال ہی میں خلیج فارس تعاون کونسل اور عرب لیگ نے سعودی عرب کے دباؤ میں آکر حزب اللہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں قرار دیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حزب اللہ لبنان نے دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کے خلاف مہم میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔