ہمارے جوانوں کی گرفتاری کی خبر بے بنیاد ہے : حزب اللہ
May ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
حزب اللہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ دہشت گردوں نے شام کے علاقےخان طوفان میں اس کے متعدد جوانوں کو گرفتار کر لیا ہے
حزب اللہ کے انفارمیشن سینٹر نےشام کے علاقے خان طومان میں اپنے جوانوں کی گرفتاری سے متعلق خبروں کو پروپیگنڈہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شام کی حکومت کے مخالف مسلح گروہوں کا یہ دعوی کہ حزب اللہ کے جوان ان کی قید میں ہیں بے بنیاد ہے-
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہوں نے یہ دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے پانچ افراد کو دو افغان شہریوں کے ہمراہ خان طومان میں گرفتار کر لیا ہے- دہشت گردوں نے اسی کے ساتھ یہ بھی دعوی کیا ہے کہ انہوں نے خان طومان شہر پر بھی قبضہ کر لیا ہے -
دوسری جانب شام کی فوج نے خان طومان شہر پر قبضہ کر لینے کے دہشت گردوں کے دعوے کی تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس شہر میں جنگ بدستور جاری ہے -