غازی آباد پر طالبان کا حملہ ناکام
May ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبہ کنڑ کے شہر غازی آباد پر طالبان کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے
صوبہ کنڑ کے گورنر وحیداللہ کیم زئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ طالبان گروہ کے بہت سے افراد نے ہفتے کی صبح غازی آباد شہر کے اہم اور حساس مراکز پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن افغان سیکورٹی فورس کی ہوشیاری اور بر وقت کارروائی کے ذریعے اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا-
صوبہ کنڑ کے گورنر کاکہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورس کی جوابی کارروائی میں انتیس طالبان مارے گئے جبکہ افغان سیکورٹی فورس کا بھی ایک اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں -
واضح رہے کہ غازی آباد جانے والی شاہراہ کو گذشتہ ایک مہینے سے طالبان نے بند کر رکھا ہے-