افغان فوج کی کارروائی طالبان سرغنہ ساتھیوں سمیت ہلاک
May ۰۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
افغان فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں طالبان کا مقامی سرغنہ ہلاک ہو گیا ہے۔
افغان خبر رساں ایجنسی آوا کے مطابق طالبان کا مقامی سرغنہ ملا ولی عمر زئی اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ صوبہ ہرات کے شہر کشک کہنہ میں جاری فوجی آپریشن کے دوران مارا گیا۔
افغان سیکورٹی فورس نے اس کا رروائی کے دوران دہشت گردی کی غرض سے نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔
افغانستان کے گورنر ہاوس کے ترجمان جیلانی فرھاد نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے چاخ عبداللہ سرخ اور آب گزشت نامی علاقوں سے طالبان کا مکمل صفایا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ ہرات کے دیگر شہروں میں بھی طالبان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ہرات کے شہر گلران میں بھی افغان فوج کی کارروائی میں ایک طالبان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔