منگل سے عراقی پارلیمنٹ کی کارروائی کا دوبارہ آغاز
May ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز سے پارلیمانی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
المیادین نیوز چینل کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی سرگرمیاں ٹیکنوکریٹ کابینہ کی تشکیل کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کی بناء پر تیس اپریل سے بند تھیں جو کل منگل سے دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔ عراق کے وزیر اعظم نے سیاسی اصلاحات اور بدعنوانی کے خلاف مہم کے تحت اپنی ٹیکنوکریٹ کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جس پر بعض عراقی گروہوں نے سخت احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ کابینہ میں شامل سب اراکین اہلیت نہیں رکھتے۔
واضح رہے کہ حیدر العبادی کی جانب سے کابینہ کے اراکین کی پیش کی جانے والی فہرست کو عراقی پارلیمنٹ سے منظوری مل گئی تھی۔