May ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • شہر بعقوبہ کے مرکزی علاقے میں یہ کار بم دھماکہ پیر کو ایک ریسٹورینٹ کے قریب ہوا۔
    شہر بعقوبہ کے مرکزی علاقے میں یہ کار بم دھماکہ پیر کو ایک ریسٹورینٹ کے قریب ہوا۔

عراق کے شہر بعقوبہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم از کم سولہ افراد جاں بحق ہو گئے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں واقع شہر بعقوبہ کے مرکزی علاقے میں یہ کار بم دھماکہ پیر کو ایک ریسٹورینٹ کے قریب ہوا جس میں پچاس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ داعش سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ شہر بعقوبہ کے علاقے شیفتہ میں کار بم دھماکے کا مقصد عوامی رضاکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔

واضح رہے کہ عراق میں بعض علاقوں سے داعش دہشت گرد گروہ کی پسپائی کے باوجود یہ گروہ، دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے کر خود کو سرگرم دکھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس