May ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی
    افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی، تاجیکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اس ملک کے دارالحکومت دوشنبہ کے لئے روانہ ہو گئے۔

صدر افغانستان کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی، تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کی سرکاری دعوت پر منگل کو ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے دوشنبہ کے لئے روانہ ہو گئے۔ وہ اپنے اس دو روزہ دورے میں تاجیکستان کے صدر، وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں کابل اور دوشنبہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کے فروغ کے بارے میں گفتگو ہو گی۔

ٹیگس