بنگلہ دیش: امیر جماعت اسلامی کو سزائے موت دے دی گئی
May ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دے دی گئی۔ بنگلہ دیشی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ مطیع الرحمان پر 1971 کی جنگ میں بغاوت کے الزامات تھے۔
73 سالہ مطیع الرحمان نظامی نے سزائے موت کے خلاف اپیل کی تھی جسے بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے 5 مئی کو مسترد کر دیا تھا۔ مطیع الرحمان نظامی کو گزشتہ روز ڈھاکہ سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مطیع الرحمان نظامی کو بنگلہ دیش کے وقت کے مطابق منگل کی رات بارہ بجے پھانسی دی جانی تھی تاہم بنگلہ دیش نے سرکاری طور پر اس بات کا اعلان نہیں کیا تھا۔