افغانستان میں اروزگان کے سقوط کر جانے کا خطرہ
May ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
-
عبیداللہ بارکزئی: صوبے اروزگان پر طالبان کبھی بھی قبضہ کر سکتے ہیں۔
افغانستان میں صوبے اروزگان کے سقوط کر جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
افغانستان کے صوبے اروزگان کے رکن پارلیمنٹ عبیداللہ بارکزئی نے خبردار کیا ہے کہ صوبے اروزگان پر طالبان کبھی بھی قبضہ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اروزگان اور قندھار کے تمام راستے طالبان نے بند کر دیے ہیں۔ افغانستان کے صوبے اروزگان کے رکن پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں حکومت کی کمزور کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں بھی گشت کر رہی ہیں کہ شہر لشکرگاہ کو چھوڑ کر اروزگان اور ہلمند صوبوں کو ایک سودے کے تحت طالبان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں افغانستان کے ایک اور رکن پارلیمنٹ عبدالرؤف ابراہیمی نے بھی اپنے ملک کی قومی سلامتی، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے حکام سے جواب کا مطالبہ کیا ہے۔