افغانستان: صوبہ بغلان میں دسیوں طالبان ہلاک اور زخمی
May ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
افغان فوج نےصوبہ بغلان میں دو الگ الگ کارروائیاں انجام دے کر دسیوں طالبان کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔
افغان فوج کی ان کارروائیوں میں چودہ طالبان ہلاک اور تیرہ دیگر زخمی ہوگئے-
ان کارروائیوں میں طالبان کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کر لئےگئے-
صوبہ بغلان افغانستان کے شورش زدہ صوبوں میں سے ایک ہے-
افغان فوج نے صوبہ قندوز کے دشت ارجی اور صوبہ فاریاب کے غورماج علاقوں میں بھی کارروائیاں کر کے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود تباہ کر دئے۔