مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں بچوں کا قتل
May ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے تین مہینے میں پچیس فلسطینی بچے شہید کئے ہیں۔
العالم کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گزشتہ تین مہینوں کے دوران پچیس فلسطینی بچوں کو شہید کیا ہے۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک غرب اردن کے مختلف شہروں میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں ایک ہزار تین سو بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی وسیع پیمانے پر بچوں کے حقوق کو پامال کر رہے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق صیہونی فوجی چیک پوسٹوں پر زیادہ جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔
انتفاقہ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کے حملوں میں دو سو پندرہ فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔