افغانستان: طالبان کے تیس افراد کی ہلاکت
May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
-
افغانستان کے صوبے ہلمند میں ناد علی کے علاقے میں پیر کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیاں کر کے طالبان کے درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مختلف صوبوں میں افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان گروہ کے تیس افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب افغانستان کے صوبے ہلمند میں ناد علی کے علاقے میں پیر کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے۔