May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • طالبان نے منگل کی صبح صوبے اروزگان کے علاقے چارچنو میں افغان سیکورٹی فورسز کی کئی گاڑیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
    طالبان نے منگل کی صبح صوبے اروزگان کے علاقے چارچنو میں افغان سیکورٹی فورسز کی کئی گاڑیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

افغانستان میں طالبان کے ترجمان نے پکتیکا اور اروزگان صوبوں میں طالبان گروہ کی جانب سے حملے کئے جانے کا دعوی کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کے روز دعوی کیا ہے کہ طالبان نے صوبے پکتیکا میں ایک حملہ کر کے اس صوبے کے اعلی سیکورٹی افسر کو چھے ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔ طالبان کے اس ترجمان کے مطابق خوشامند کے علاقے میں کئے جانے والے اس حملے میں افغان سیکورٹی فورسز کے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے اعلان کیا ہے کہ طالبان نے منگل کی صبح صوبے اروزگان کے علاقے چارچنو میں افغان سیکورٹی فورسز کی کئی گاڑیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ اس ترجمان نے اس حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔

ٹیگس