May ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں ایک فوجی مرکز پر طالبان کا قبضہ

افغانستان میں طالبان نے ایک بڑے ملٹری بیس پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں پل خمری کے علاقے چشمہ شیر میں جرمنی غوندی نامی ملٹری بیس پر قبضہ کر لیا۔

طالبان کے اس ترجمان کے مطابق طالبان نے اس فوجی مرکز پر تین روز کے محاصرے اور دسیوں افغان سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کرنے کے بعد قبضہ کر لیا۔ واضح رہے کہ طالبان کے اس دعوے کی اب تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس