شام کے مختلف علاقوں میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت
-
مشرقی شام میں واقع دیرالزور کے جنوب مغرب میں پانوراما میں شامی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم بیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
جنوبی اور مشرقی شام میں شامی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں واقع دیرالزور کے جنوب مغرب میں پانوراما میں شامی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم بیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں پانوراما میں موجود دیگر دہشت گرد عناصر اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
ادھر شاہراہ المیادین اور جبل الثردہ میں بھی شامی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ ہلاک ہونے والوں میں کئی سرغنہ بھی شامل ہیں۔ السویدا کے شمال مشرقی مضافاتی علاقوں اور درعا میں بھی شامی فوج نے جبہۃ النصرہ دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی جہاں درعا کے علاقے النعیمیہ میں پندرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ قابل ذکر ہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں اس ملک کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملوں سے شروع ہوا ہے۔