افغان فوج کی کارروائی، دسیوں طالبان ہلاک اور زخمی
May ۱۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
افغانستان میں ہونے والی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں اکانوے طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں ہونے والی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کم سے کم اکانوے طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے پریس آفس نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ یہ کارروائی کنڑ، ننگرہار، لغمان، وردک، غزنی، قندھار، ارزگان، ہرات، بغلان، بلخ، جوزجان، سمنگان، قندوز، تخار اور ہلمند صوبوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران انجام دی گئی۔
ان صوبوں میں ہونے والی افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں طالبان کے ستر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے پریس آفس کے اعلان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں چھے افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔