May ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • مصری طیارے کا ملبہ مل گیا

مصر کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے بحیرہ روم میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا ہے۔

فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایجیپٹ ایئر کے طیارے کا ملبہ بحیرہ روم میں اسکندریہ کے ساحل سے دو سو نوے کلومیٹر دور تلاش کر لیا ہے تاہم ابھی اس کا بلیک باکس نہیں مل سکا ہے۔ مصری فوج کی بحریہ کو مسافروں کا کچھ سامان بھی ملا ہے۔

واضح رہے کہ مصر کا مسافر طیارہ جمعرات کو پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے بحیرہ روم کی فضا میں راڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ مصر اور فرانس کے حکام نے کہا تھا کہ طیارے کی گمشدگی میں دہشت گردی کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا-

دوسری طرف دہشت گرد گروہ داعش نے مذکورہ طیارے کے حادثے کی ذمہ داری قبول کی ہے- مصری حکام کا کہنا ہے کہ جب تک بلیک باکس نہیں مل جاتا اس وقت تک طیارے کے حادثے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکتی۔

ٹیگس