سعودی عرب میں حکومت پر تنقید کی سزا جیل
May ۲۳, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
سعودی عرب میں دو شہریوں کو حکومت پر تنقید کے الزام میں قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
سعودی روزنامے سبق آن لائن کے مطابق سعودی عرب کی ایک فوجداری عدالت نے دو شہریوں کو صرف اس بنا پر دو اور چار سال قید کی سزا سنائی ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا پر سعودی حکام کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی ۔
سعودی عرب میں مخالفین اور حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو کسی بھی ملکی اور شرعی قانون کا حوالہ دیئے بغیر ہی قید حتی موت کی سزائیں دے دی جاتی ہیں ۔
سعودی عرب میں مخالفین کی گرفتاری اور عوامی مظاہروں کی سرکوبی میں ایسے عالم میں وسعت آئی ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی اور عدالتوں کے غیر انسانی اور غیر قانونی فیصلوں پر اعتراض کیا ہے ۔