افغان طالبان کے نئے سربراہ کا انتخاب
May ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
-
افغان طالبان کی کونسل نے مولوی ہیبت اللہ آخوندزادہ کو افغان طالبان کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے-
افغان طالبان کے نئے سربراہ کا تعین ہوگیا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ذرائع نے بدھ کی صبح کو اعلان کیا ہے کہ افغان طالبان کی کونسل نے مولوی ہیبت اللہ آخوندزادہ کو افغان طالبان کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے- ان ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان نے اپنے نئے سربراہ کے انتخاب کے بعد سابق سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے-افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ملا منصور کو امریکیوں نے نشانہ بنایا ہے۔
ہیبت اللہ آخوند زادہ، ملا اختر منصور کا ایک معاون تھا- طالبان کے بہت سے سینئر اراکین کا ماننا ہے کہ ہیبت اللہ کو اس گروہ میں بہت زیادہ احترام حاصل ہے۔
پاکستانی ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ملاعمر کے بیٹے ملا یعقوب اور سراج الدین حقانی نائب امیر ہوں گے۔