May ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • یمنی دھڑوں میں اتفاق رائے کا امکان پیدا ہو گیا، اسماعیل ولد الشیخ

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ کویت میں جاری امن مذاکرات میں شریک دھڑوں کے درمیان اتفاق رائے کا امکان پیدا ہو گیا۔

العالم ٹیلی ویژن کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد کا کہنا ہے کہ یمن کے قومی وفد اور ریاض وفد کے ارکان، باہمی اختلافات کے حل کے لئے اتفاق رائے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کے نظریات میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے اور مشترکہ نکات سامنے آگئے ہیں تاہم انہوں نے اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا کہ یہ مشترکہ نکات کون سے ہیں۔ اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کہا کہ اس وقت مشترکہ نکات پر عمل درآمد کی راہوں پر غور اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ منگل کے روز یمن کے قومی وفد اور ریاض وفد نے فوجی اور سیکورٹی معاملات سے متعلق اپنے اپنے نظریات بیان کئے جن میں مختلف علاقوں سے پسپائی کا معاملہ بھی شامل تھا۔

ٹیگس