شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر روس کی تاکید
May ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
روس کے وزیرخارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقے کے مسائل بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں حل کیے جائیں -
انہوں نے کہا کہ فریقین نے مشرق وسطی میں سبھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے مقصد سے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے-
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ اس ملاقات میں شام کے ساتھ ساتھ عراق اور لیبیا کے بحرانوں کے حل کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی -