May ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں اور انتہا پسندوں نے اتوار کو ایک بار پھر قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے-

القدس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونی آباد کاروں نے اتوار کو ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔ اس حملے میں غیر قانونی صیہونی کالونیوں میں رہنے والے انتہا پسندوں کو صیہونی حکومت کی فوج اور پولیس کے دستوں کی حمایت حاصل تھی۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونیوں نے باب المغاربہ سے مسجد الاقصی میں داخل ہو کے مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی ۔ بعض صیہونیوں نے مسجدالاقصی کے اندر داخل ہونے کے بعد قبلہ اول کے مختلف حصوں کی تصویریں لیں۔

گزشتہ جمعرات کو بعض انتہا پسند صیہونیوں نے فیس بک پر یہودیوں کو دعوت دی تھی کہ وہ پانچ جون کو مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی پر اجتماعی حملے میں شرکت کریں ۔

ٹیگس