May ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • طالبان کے ہاتھوں دو سو مسافروں کا اغوا ، کم سے کم پندرہ کا قتل

افغانستان میں طالبان نے دوسو مسافروں کو اغوا اور کم سے کم سولہ کو قتل کر دیا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق قندوز کے حاکم سید محمود دانش نے منگل کو بتایا ہے کہ طالبان نے کئی بسوں کو روک کے ان کے مسافروں کو اغوا کر لیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر طالبان نے دوسو مسافروں کو اغوا کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ طالبان نے اس دہشت گردانہ کارروائی میں سولہ مسافروں کو ہلاک بھی کر دیا ہے۔

قندوز کے پولیس چیف عزیز کماول کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں سترہ مسافر مارے گئے ہیں۔ افغانستان کی خامہ نیوز سائٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ طالبان نے دس بسووں کو روک کے دوسو مسافروں کو اغوا کر لیا ہے ۔ اغوا کئے جانے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق بعض مسافروں نے مزاحمت کی تو طالبان نے فائرنگ کر دی جس میں سولہ یا سترہ افراد مارے گئے

ٹیگس